جیکب آباد،ماہ رمضان کے استقبال کے سلسلے میں جماعت اصلاح المسلمین کی جانب سے مختلف مساجد میں تقاریب کا اہتمام

جمعہ 26 مئی 2017 23:50

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2017ء)ماہ رمضان کے استقبال کے سلسلے میں جماعت اصلاح المسلمین کی جانب سے مختلف مساجد میں تقاریب تفصیلات کے مطابق جماعت اصلاح المسلمین کی جانب سے استقبال ماہ رمضان کے سلسلے میں شہرکی مختلف مساجد میں ذکرکی محفل کا انعقاد کیاگیا جس سے ضلعی رہنماء عبدالغفارطاہری ،امیر بخش ،عبدالباقی اوردیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ رمضان کامہینہ رحمتوں اوربرکتوں کا مہینہ ہے اس میں مسلم امہ ثواب اورنیکیاں کمائیں ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں