جیکب آباد:شہر میں قیامت خیز گرمی، درجہ حرارت 50سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

شہر کی شاہراہیں ویران، پانی اور برف کی قلت، گرمی کے باعث 5افراد بے ہوش

جمعہ 26 مئی 2017 23:36

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2017ء) جیکب آباد میں قیامت خیز گرمی، درجہ حرارت 50سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا،شہر کی شاہراہیں ویران، پانی اور برف کی قلت، گرمی کے باعث 5افراد بے ہوش۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں گرمی کی شدت میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے اور درجہ حرارت 50سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے، شدید گرمی کی وجہ سے شہر کی شاہراہیں ویران وسنسان ہوگئی ہے، قیامت خیز گرمی نے لوگوں کو گھروں میں محصور کردیا ہے جبکہ گرمی میں پینے کے پانی اور برف کی قلت پیدا ہوگئی ہے، پانی کی قلت کی وجہ سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دو بھر کردیا ہے، قیامت خیز گرمی کے باعث شہر میں 5افراد کے بے ہوش ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، گرمی میں ٹھنڈی مشروبات کی مانگ میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے اور لوگ ٹھنڈی مشروبات کا استعمال کرکے گرمی کو ختم کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایشیا کے گرم ترین علاقہ جیکب آباد میں بجلی کی لوذشیڈنگ ختم کی جائے اور پانی کی قلت کو ختم کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں