جیکب آباد،گرمی کی شدت میں اضافہ ‘درجہ حرارت 50سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا،شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے

ہفتہ 27 مئی 2017 21:57

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2017ء) جیکب آبادمیں گرمی کا پارہ چڑھ گیا درجہ حرارت 50سینٹی گریڈ سے تجاوزکرگیا تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں گرمی کی شدت میں دن بدن اضافہ ہوتاجارہاہے، ہفتہ کو درجہ حرارت 50سینٹی گریڈ سے بھی تجاوزکرگیا شہر میں گرم ہوائیں چلنے کے باعث شہری گھروں میں محصورہوکررہ گئے ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں اضافہ ہوگیا اور برف بلیک پر فروخت کی جانے لگی بازاریں ویران ہوگئیں بجلی کی آنکھ مچولی نے عوام کو بے حال کردیا۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں