جیکب آباد، اخبار فروش اور بیوی کے قتل کا مقدمہ درج ، مقولین کے چچا چچی گرفتار

چچی کے کہنے پر ملزمان نے ہمارے گھر پر قبضہ کرنے کیلئے حملہ کرکے بھائی اوربھابھی کوقتل کیا ، مدعی

جمعہ 9 جون 2017 22:34

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2017ء) اخبار فروش اور بیوی کے قتل کا مقدمہ درج چچا اوراس کی بیوی گرفتار تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صدر تھانہ کی حدود میں واقع ریلوے تالاب کے قریب گھر میں زبردستی گھس کر اخبارفروش فیض محمد جمالی اور اس کی بیوی ایمنا کے قتل کے الزام میں پولیس نے مقتول کے چچا اللہ رکھیو جمالی اوراس کی بیوی اربیلی کو گرفتارکرکے تفتیش شروع کردی ہے واقع کا مقدمہ مقتول کے بھائی علی نواز کی مدعیت میں عبداللہ ،سلام عرف سلو ،عبدالحق ،مسمات اربیلی اوردیگر کے خلاف درج کیاگیاہے جس میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ چچی کے کہنے پر ملزمان نے ہمارے گھر پر قبضہ کرنے کے لیے حملہ کرکے بھائی اوربھابھی کوقتل کیا ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں