محکمہ بہبود آبادی کے موبلائیزر ز کو مستقل نہ کرنے کے خلاف ا حتجاج 18 ویں روز میں داخل ہو گیا

19سال سے کنٹریکٹ پر کام کررہے ہیں ابھی تک مستقل نہ کیا جانا سراسر زیادتی ہے، حکومت فوری احکامات جاری کرے، مظاہرین

جمعہ 9 جون 2017 22:34

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2017ء)محکمہ بہبود آبادی کے میل موبلائیزر ز کو مستقل نہ کرنے کے خلاف 18ویں روزبھی احتجاج جاری تفصیلات کے مطابق محکمہ بہبودآبادی کے میل موبلائیزرز کو مستقل نہ کرنے کے خلاف 18ویں روزبھی جیکب آبادمیں احتجاجی جلوس نکال کرعلامتی بھوک ہڑتال کی گئی اس موقع پر رجب گولو، رضا محمد دستی ،بشیر ابڑواور دیگر مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ 19سال سے کنٹریکٹ پر کام کررہے ہیں ابھی تک مستقل نہیں کیاگیا جو سراسر زیادتی ہے احتجاجی کیمپ پر آل پارٹیز ایکشن کمیٹی کے ایڈوکیٹ جی ایم سومرونے ساتھیوں سمیت پہنچ کر مظاہرین سے یکجہتی کا اظہار کیا اورمطالبہ کیاکہ میل موبلائیزرزکو جلد مستقل کیاجائے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں