ہندونوجوان پر حملہ کیس، سندھ ہائیکورٹ نے سماعت3 جولائی تک ملتوی کر دی

صرافہ یونین کے صدر نے غنڈہ گردی کی،کیس سے دستبردارکرنے کے لیے مختلف طریقوں سے ڈرایا اوردھمکایاجارہاہے،متاثرہ نوجوان

جمعہ 9 جون 2017 22:34

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2017ء) ہندونوجوان پر حملہ کیس کی ہائی کورٹ میںسماعت 3جولائی کو ہوگی تفصیلات کے مطابق ہندونوجوان وکرم کنگرانی پر مسلح افراد کی جانب سے گھر پر حملہ کرکے زدوقوب کرنے کے داخل مقدمے کی سماعت سندھ ہائی کورٹ لاڑکانہ میں ہوئی جس میں کیس میں نامزد ملزم سمیع سرہیواور اس کے بھائی نصراللہ سرہیو پیش ہوئے کیس کی اگلی سماعت تین جولائی کو ہوگی اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ہندونوجوان وکرم کنگرانی نے کہاکہ صرافہ یونین کے صدر نے غنڈہ گردی کی ہے انصاف کے حصول کے لیے جدوجہدکرتارہوں گا کیس سے دستبردارکرنے کے لیے مختلف طریقوں سے ڈرایا اوردھمکایاجارہاہے پولیس ان کے ساتھ ملی ہوئی ہے عدالت سے انصاف کی امید ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں