تین دن میں دوپولیس اہلکار حرکت قلب بندہونے کی وجہ سے جاں بحق

جمعہ 9 جون 2017 22:34

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2017ء) جیکب آبادمیں دوپولیس اہلکار حرکت قلب بندہوجانے کی وجہ سے جاں بحق تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں تین دن کے اندر دوپولیس اہلکار حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے ہیں پولیس اہلکار اللہ بخش کیہر اور امداد علی راہوجو ڈیوٹی کے دوران حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے انتقال کر گئے دوسری جانب امراض قلب کے ماہر ڈاکٹر محمد آصف لغاری نے اس سلسلے میں رابطہ کرنے پربتایاکہ دبلے پتلے افراد کو بھی دل کادورہ پڑسکتاہے اس لیے اپنی کولیسٹرول ضرور چیک کرائیں ورزش کو معمول بنائیں سگریٹ نوشی سے پرہیزکریں ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں