تعلقہ یونین آف جرنلسٹ جیکب آباد کاہنگامی اجلاس کے پی کے میں صحافی کے قتل کی شدید مذمت

پیر 12 جون 2017 22:46

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2017ء) تعلقہ یونین آف جرنلسٹ جیکب آباد کاہنگامی اجلاس کے پی کے میں صحافی کے قتل کی مذمت تفصیلات کے مطابق تعلقہ یونین آف جرنلسٹ جیکب آباد کا ہنگامی اجلاس صدر عبدالرحمن آفریدی کی صدارت میں ہواجس میں زاہد حسین رند،آصف بھٹی ،غلام عباس، وسیم عباس، سلیم بھٹی ،ذوالفقار اچکزئی ،لیاقت بروہی ،نین بھٹی ،وکی وادھوانی ،راجہ اصغر سومرو،سجاد بھٹی، عبدالغنی کھوسو اوردیگر نے شرکت کی اجلاس میں خیبر پختونخواہ کے علاقے ہری پور میں صحافی بخشش الٰہی کے قتل کی شدید لفظوں میں مذمت کی گئی عبدالرحمن آفریدی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قلم کی نوک سے مظلوموں کی آواز بلند کرنے والے قلم کاروں سرقلم کیے جارہے ہیں جمہوری حکومت میں صحافیوں کا قتل قابل تشویش ہے قاتلوں فی الفور گرفتار کرکے سخت سزادی جائے اور صحافیوںکو تحفظ فراہم کیاجائے بصورت دیگر پورے ملک کے صحافی روڈوں پر نکل کر احتجاج کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں