تحریک انصاف غریبوں کی پارٹی ہے ،تحریک انصاف کی حکومت آئے گی تو غریبوںکو گھراورروزگار بھی دیں گے

رہنماء تحریک انصاف رازخان پٹھان کی جھونپڑیوں میں رہنے والے 20خاندان میں راشن و عیدی دی کی تقسیم کے موقع پر گفتگو

جمعرات 15 جون 2017 20:50

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2017ء) تحریک انصاف کے رہنماء رازخان پٹھان نے جھونپڑیوں میں رہنے والے 20خاندان میں راشن اورعیدی دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء رازخان پٹھان نے رضوان سومرو،غلام حسین مستوئی ،فہدحسین گولوکے ہمراہ نمائش گرائونڈ اوردیگر علاقوں میں جھونپڑیوں میں رہنے والے 20غریب خاندانوںمیں راشن اوربچوں میں عیدی تقسیم کی اس موقع پررازخان پٹھان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف غریبوں کی پارٹی ہے اورعمران خان غریبوں کے ہمدرد ہیں انشاء اللہ تحریک انصاف کی حکومت آئے گی تو غریبوںکو گھراورروزگار بھی دیں گے انہوں نے کہاکہ دیگر جماعتوںکو بھی چاہیئے کہ وہ عید کی خوشیوںمیں غریب اورمساکین کو شامل کریں ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں