جیکب آبادمیں عورتوں کی ووٹوں کی شرح بڑھانے کے لیے الیکشن کمیٹی کااجلاس ،آگاہی لیکچر منعقد کرانے کا فیصلہ

جمعہ 16 جون 2017 18:19

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2017ء) جیکب آبادمیں عورتوں کی ووٹوں کی شرح بڑھانے کے لیے الیکشن کمیٹی کااجلاس عوام کو آگاہی دینے کے لیے لیکچر کرانے کا فیصلہ جیکب آبادکے 38بلاک میں عورتوں کے ووٹوں کی شرح 40فیصد سے بھی کم ہے :محمد حسن چاچڑ ڈی ای سی تفصیلات کے مطابق ضلع جیکب آبادمیں عورتوں کی شمولیت اندراج اور ٹرن آئوٹ بڑھانے کے لیے ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کااجلاس چیئر مین اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد حسن چاچڑ کی صدارت میں ہوا جس میں مختیارکا عبدالمالک کھوسو ،الیکشن آفیسر آغا توفیق احمد ،نصراللہ سومرو،سوشل ویلفیئر کے الٰہی بخش ،میونسپل کمیٹی کی ممبر قمر بانو ،کبریٰ عبدالخالق ،عبدالحفیظ ،امان اللہ اوڈھانو ،عبدالرحمن آفریدی ودیگر نے شرکت کی اجلاس میں محمد حسن چاچڑنے بتایاکہ جیکب آبادٹھل اورگڑھی خیروکے 38بلاک میں عورتوں کے ووٹ ڈالنے کی شرح 40فیصد سے بھی کم ہے جس کو بڑھانے کی ضرورت ہے اجلاس میں عید کے بعد مذکورہ علاقوں میں لیکچر پروگرام ،کمیونٹی میٹنگ کافیصلہ کیاگیاتحصیل سطح پر مختیارکار کے دفتر میں معززین سے ملاقات اور ضلع کونسل اورمیونسپل کمیٹی کے ممبران سے بھی مددلی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں