جیکب آباد: بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے درزیوں کو ہاؤس فل کے بورڈ آویزاں کرنے پر مجبور کردیا

بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور ٹرپنگ کے باعث شہر کے تمام درزیوں نے اپنی دوکانوں پر ’’ہاوس فل‘‘ کے بورڈ آویزاں کردئیے ہیں ،درزیوں کی دوکانوں پر ہاوس فل کے بورڈ زنے شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کردیا

جمعہ 16 جون 2017 19:21

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2017ء) جیکب آباد میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے درزیوں کو ہاؤس فل کے بورڈ آویزاں کرنے پر مجبور کردیا تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نے جہاں عوام کو سخت عذاب میں مبتلا کردیا ہے وہی عیدالفطر کے قریب آتے ہی درزیوں کی مشکلات میں بھی بے پناہ اضافہ کردیا ہے ، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور ٹرپنگ کے باعث شہر کے تمام درزیوں نے اپنی دوکانوں پر ’’ہاوس فل‘‘ کے بورڈ آویزاں کردئیے ہیں ،درزیوں کی دوکانوں پر ہاوس فل کے بورڈ زنے شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے کیوں کہ نئے کپڑوں کے سوائے عید کا تصور ہی ممکن نہیں ، شہری درزیوں کا دوکانوں پر ہاوس فل کا بورڈ دیکھ کر ریڈیمنٹ کے کپڑے خریدنے پر مجبور ہیں ،اس سلسلے درزیوں کا میں کہنا ہے کہ سارا سارا دن بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ہے اور لوڈشیڈنگ کے علاوہ ٹرپنگ بھی ہورہی ہے اس لیے مجبور ہوکر دوکانوں پر ہاوس فل کے بورڈ لگا دئیے ہیں کیوں کہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کووقت پر کپڑے فراہم نہیں کرسکتے ، درزیوں کا مزید کہنا تھا کہ عید کے موقع پر ہی ہمارا کاروبار اچھا چلتا ہے مگر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ہمارا کاروبار سخت متاثر ہورہا ہے ، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث درزیوں کے پاس لگے ہوئے یہ’’ ہاوس فل‘‘ کے بورڈ شہریوں کا منہ چڑا رہے ہیں شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں کمی کے ساتھ ٹرپنگ ختم کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں