جیکب آباد: ٹریفک یارڈ اسٹاف جیکب آباد کی جانب سے ریلوے اسٹیشن جیکب آباد کے اسٹیشن ماسٹر پرویز اختر کے خلاف ہنگامی اجلاس

اسٹیشن ماسٹر کے اسٹاف کے ساتھ زیادتیوں کے خلاف احتجاجی ملازمین کا اسٹیشن ماسٹر کو ہٹانے کا مطالبہ

جمعہ 16 جون 2017 19:21

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2017ء) ٹریفک یارڈ اسٹاف جیکب آباد کی جانب سے ریلوے اسٹیشن جیکب آباد کے اسٹیشن ماسٹر پرویز اختر کے خلاف ہنگامی اجلاس مرکزی سینیئر صدر عبدالرحمن کی قیادت میں ہواجس میں حافظ ایوب جنرل سیکرٹری عبدالوحید پھلپوٹو زونل صدر جیکب آباد جبکہ بلوچ خان بروہی ،مولا ڈنو جتوئی گل حسن سنجرانی نے شرکت کی اس موقع پر اسٹیشن ماسٹر کے اسٹاف کے ساتھ زیادتیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیشن ماسٹر راشی ہے انہیںفوری طور پر ہٹایا جائے انہوں نے ڈی ایس سکھر سے مطالبہ کیا کے اسٹاف کے دشمن افسر کو فی الفور ہٹایایا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ بڑھایا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں