جیکب آباد،سود خوروں کی زیادتیاں اغواء ،گھر پرقبضہ اور بچوں کو زخمی کرنے والے ملزمان کے خلاف متاثرین کا کارروائی کا مطالبہ

جمعہ 16 جون 2017 19:51

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2017ء) سود خوروں کی زیادتیاں اغواء ،گھر پرقبضہ اور بچوں کو زخمی کرنے والے ملزمان کے خلاف متاثرین کا کارروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے قصبہ عبدالعزیز خارانی کے رہائشی امام بخش جتوئی نے پریس کلب کے سامنے سود خوروں کی زیادتی کے خلاف احتجاج اوربھوک ہڑتال کی امام بخش جتوئی نے بتایاکہ 8مسلح افراد نے گھر پر حملہ کرکے قبضے کی کوشش کی اور گھر میں موجود مرد اورخواتین کو تشدد کرکے زخمی کرنے کے بعد میرے بیٹے عبدالحئی کو موٹرسائیکل سمیت اغواء کرکے فرار ہورہے تھے کہ دیہاتیوں کے تعاقب پر بیٹے کو چھوڑکرفرارہوگئے امام بخش جتوئی نے الزام لگایاکہ دودوجکھرانی ،چاکر ،صوبو ،حماداللہ اوردیگرنے میرے گھر پر حملہ کیا ان کاکہناہے کہ تمہارے بیٹے کی طرف سود کے پیسے ہیں جو ادا کرے امام بخش نے مطالبہ کیاکہ گھر پر قبضے اوربیٹے کے اغواء کا مسلح افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتارکیاجائے بصورت دیگر ایس ایس پی آفس کے سامنے بچوں سمیت خود کو آگ لگالوں گا۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں