جیکب آباد، اسسٹنٹ کمشنر کا جج کے ہمراہ مٹھائی کی دوکانوں پر چھاپہ مضر صحت مٹھائی بنانے پر سخت برہم ،جرمانہ عائد

بدھ 21 جون 2017 16:17

جیکب آباد، اسسٹنٹ کمشنر کا جج کے ہمراہ مٹھائی کی دوکانوں پر چھاپہ مضر صحت مٹھائی بنانے پر سخت برہم ،جرمانہ عائد
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2017ء) اسسٹنٹ کمشنر کا جج کے ہمراہ مٹھائی کی دوکانوں پر چھاپہ مضر صحت مٹھائی بنانے پر سخت برہم ،جرمانہ عائد گراں فروشی کرنے والے دوکانداروں سے بھی جرمانہ وصول تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر بیرسٹر بلال سلیم نے سول جج کے ہمراہ گذشتہ روز شہر میں مٹھائی کی دوکانوں پر چھاپہ مارا جہاں صفائی نہ ہونے ،گندگی پر سخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئے مالکان سے سختی سے بازپرس کرتے ہوئے کہاکہ یہ مضر صحت مٹھائی ہے شہریوں کو زہر بیچنا بند کیاجائے صفائی کے بہتر انتظامات کیے جائیں مٹھائی کی دوکانوں پر12ہزار جرمانہ عائد کیاگیا بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر نے فروٹ اورسبزی مارکیٹ کا دورہ کرکے نرخوں کاجائزہ لیا زائد نرخ وصول کرنے پر دوکانداروں پر جرمانہ عائد کیا اس موقع پر انہوںنے دوکانداروں ،ٹھیلے والوں کو انتباہ کیا کہ رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں گراں فروشی کرنے والوں کو سخت سزادی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں