جیکب آباد،ایکسائز پولیس کاکارنامہ چار کلو ہیروئین خرد برد کرنے پر ڈائریکٹر نے پانچ اہلکاروں کو معطل کردیا

بدھ 21 جون 2017 16:23

جیکب آباد،ایکسائز پولیس کاکارنامہ چار کلو ہیروئین خرد برد کرنے پر ڈائریکٹر نے پانچ اہلکاروں کو معطل کردیا
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2017ء) ایکسائز پولیس کاکارنامہ چار کلو ہیروئین خرد برد کرنے پر ڈائریکٹر نے پانچ اہلکاروں کو معطل کردیا انچار ج برقرار تفصیلات کے مطابق چند روزقبل جیکب آباد میں کوئٹہ روڈ قومی شاہراہ پر بلوچستان سے آنے والی مسافر وین سے تلاشی کے دوران ملزم سے برآمد ہونے والے 5کلوہیروئین میں سے چار کلو خرد برد کرکے کیس میں ایک کلو ہیروئین ظاہر کرنے کے الزام میں ڈائریکٹر ایکسائز لاڑکانہ محمد سلیم نے جیکب آبادایکسائز پولیس کے انسپکٹر محمد ہاشم عاربانی سمیت اہلکاروں جنیدجمالی ،محمد اسلم بھٹی ،محمد نوازبلیدی ،عبدالخالق مہر کو معطل کرکے ہیڈکوارٹر رپورٹ کرنے کا حکم دیاہے جبکہ انچارج کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی جوتاحال سیٹ پر برقرار ہے ذرائع کے مطابق بلوچستان سے آنے والی گاڑیوں میں اکثر منشیات پکڑی جاتی ہے جو لین دین کے بعد معاملہ رفع دفع کردیاجاتاہے اکادکا کیس اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے کیس چالان کیے جاتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں