جیکب آباد،روزے کا حقیقی مقصد تقویٰ اور خیر خواہی ہے جمعة الوداع برکتوںوالے مہینے کا اختتام ہے

مختلف مساجد میں ختم القرآن اور شب بیداری کی تقاریب میں علماء کا خطاب

جمعہ 23 جون 2017 21:43

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء)روزے کا حقیقی مقصد تقویٰ اور خیر خواہی ہے،رمضان اورقرآن مجید کی اس مہینے سے خاص نسبت ہے،جمعة الوداع سے برکتوںوالے مہینیکا اختتام ہے،مسلمانوں کو فرقہ واریت کے ذریعے لڑاکر معیشت پرقبضہ کیاجارہاہے،مختلف مساجد میں ختم القرآن اور شب بیداری کی تقاریب میں خطاب تفصیلات کے مطابق جے یوآئی کی جانب سے مختلف مساجد میں ختم القرآن اورشب بیداری کی تقاریب جاری ہیں اس سلسلے میں اللہ والی مسجد،مکی مسجد،مدنی مسجد،محمد ی مسجد،حیدر کرار،فاروقیہ،عثمانیہ،طوبہ،توحید،فیض،علی المرتضیٰ،نوراوردیگر مساجد میں ختم القرآن اورشب بیداری کی تقاریب سے جے یو آئی کے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری،مولانا عبدالجبار رند،حافظ میر محمد بنگلانی،قاری عبدالوہاب لاشاری،مولانا محمد ابراہیم،نصراللہ گھنیو،حماد اللہ انصاری،حافظ عطائاللہ چانڈیو،مفتی اللہ بخش سدھایو،مولانا شاہنوازرحمانی اوردیگر نے تقاریر میں کہاکہ روزے کا حقیقی مقصد نفس کا تذکیہ،تقویٰ،خیر خواہی اورتمام کے حقوق اداکرناہے قرآن شریف اوررمضان المبارک کی آپس میں خاص نسبت ہے کیونکہ قرآن شریف سمیت تمام آسمانی کتابیں اس مبار ک ماہ میں نازل ہوئیں انہو ں نے مزید کہاکہ جمعةالوداع سے رحمتوں اوربرکتوں والے مہینے کا اختتام ہونے والاہے اس لیے ملک اورعوام کی بھلائی کے لیے دعاؤں کے ساتھ عبادات کے عمل کو بھی تیزکیاجائے انہوں نے کہاکہ امریکہ عالم اسلام پر وار کرکے لڑاؤ اور تقسیم کرنے کی پالیسی کے تحت شیعہ سنی کی بنیاد پر لڑایاجارہاہے عالمی سامراج کی فوج مسلمانوں کی معیشت،معادنیات اور تیل کے ذخائر پر قابض ہے قطر،سعودی عرب،ایران اور بحرین کے بڑھتے ہوئے مسائل سے امت پریشان ہے اس لیے پاکستان اورترکی کو حقیقی کردار اداکرکے خلیج کے موجودہ بحرا ن کو حل کرنے کے لیے عملی کردار اداکرنا چاہیے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں