جیکب آباد: یوم انہدام جنت البقیع

آل سعود کے خلاف یوم احتجاج اور یوم سوگ منایا گیا

منگل 4 جولائی 2017 19:26

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2017ء) یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر جیکب آباد میں آل سعود کے خلاف یوم احتجاج اور یوم سوگ منایا گیاتفصیلات کے مطابق شیعہ تنظیموں کی جانب سے یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پرمرکزی امام بارگاہ سے ایم ڈبلیوایم کے علامہ مقصود علی ڈومکی ،علامہ سیف علی ڈومکی،تحریک نفاذفقہ جعفریہ کے حبدار جعفری ،پیام ولایت کے سید احسان علی شاہ ،عزاداری کونسل کے سید وسیم عباس ودیگر کی قیادت میںنکالی گئی ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی ڈی سی چوک پہنچیجہاں رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل رسول ﷺ کے مقدس مزارات دنیا کے کروڑوں مسلمانوں کی عقیدت ومودت کا مرکزہیںجنت البقیع کو منہدم کرکے آل سعود نے دنیا کے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے آل سعود، امریکی طاغوت کے غلام اور امریکی اسلام کے علمبردار ہیں آل سعود کے نزدیک مظلوم انسانوں کا خون بہانا جائز، نامحرم عورتوں سے ہاتھ ملانا، یہود و نصاریٰ سے دوستی رکھنا جائز جبکہ اہل بیت پیغمبر ﷺ سے محبت و مودت جرم ہی انہوں نے کہا کہ آل سعود نے دنیا بھر میں بے گناہ مسلمانوں کا خون بہایا ہے، وہ امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ جرائم میں شریک ہیںنائیجریا، بحرین، پاکستان، عراق، سیریا، یمن سمیت دنیائے اسلام میں دہشت گردی کے ذریعے آل سعود نے لاکھوں بے گناہ کلمہ گو مسلمانوں کا خون بہایا ہے انہوں نے قبلہ اول کا سودا کیا اور آج بھی آزادی فلسطین کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ آل سعود ہی ہیں۔

(جاری ہے)

امریکہ، اسرائیل اور دشمنان اسلام کی غلامی کا طوق ڈال کر آل سعود فخر محسوس کرتے ہیں جبکہ ان کا ہر عمل اسلام کی تضعیف اور امت مسلمہ کی تذلیل کا باعث ہی

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں