اِس وقت احتساب صرف نوازشریف اوراُن کے خاندان کا ہورہا ہے ،فیصلہ ہمارے حق میں آئیگا اور رسوائی مخالفین کا مقدربنے گی

رکن صوبائی اسمبلی مسلم لیگ ن میراظہارخان کھوسہ نے

بدھ 5 جولائی 2017 20:48

جعفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جولائی2017ء) مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی میراظہارخان کھوسہ نے کہاکہ اِس وقت احتساب صرف میاں نوازشریف اوراُن کے خاندان کا ہورہا ہے ہم امیدرکھتے ہیں کہ فیصلہ ہمارے حق میں آئے گااورہم پھرمٹھیائیاں تقسیم کرینگے اوررسوائی ہمارے مخالفین کی مقدربنے گی۔وہ بروز بدھ جعفرآبادمیں عیدملن پارٹی کے تقریب میں میڈیاسے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اِس وقت احتساب صرف میاں نوازشریف اوراُن کے خاندان کا ہور رہا ہے ،جے آئی ٹی کی رپورٹ اورعدلیہ کے فیصلے حق اورسچ کے مطابق ہونگے ،ہم امیدرکھتے ہیں کہ فیصلہ ہمارے حق میں آئے گاہم پھرمٹھائیاں تقسیم کرینگے اور رسوائیاں ہمارے مخالفین کی مقدربنیںگی ،میراظہارکھوسہ نے کہا کے پی کے میں مسلم لیگ ن حکومت بناسکتی تھی مگرہم نے دوستی کاہاتھ بڑھاکرجمہوری اندازکوبرقراررکھااورکے پی کے عمران خان کودیاہے مسلم لیگ ن نے ملک کوسی پیک کاتحفہ دیاہے ہمارے دورمیں روڈبنے ہیں میٹروبس اوردیگرسفری سہولیات عوام کوفراہم ہوئے ہیں پٹرول کی قیمتیں کم کی گئیں ہیں مہنگائی پرکنٹرول کیاگیاہے کسانوںاورزمینداروںکے لیئے کھاداوربیج کی قیمتیں کم کی گئیں ہیںہمیں پتہ نہیں کہ ہمارے مخالفین ترقی کی رہ پررکاوٹ کیوں بن رہے ہیںمیراظہارکھوسہ نے کہاکہ اقتدارہماری منزل نہیں ہے ہم نے عوامی مسائل پربات کرنے کوترجی دی ہے میں نے اسمبلی اجلاس میں صرف اپنے حلقے کے عوامی مسائل پربات نہیں کیابلکہ نصیرآبادڈویژن کے عوامی اشوزپربات کیاہے کشمورسے صحبت پورروڈکی منظوری نصیرآبادڈویژن کے لیئے ترقی اورخوشحالی ثابت ہوگاآنے والے الیکشن میں میرے پاس دوصوبائی اورایک قومی اسمبلی کی نشست ہوگی جس حلقے کے عوام نے موقع دیاتواُن کاخدمت احسن طریقے سے کرینگے اورعوامی مسائل اُن کے دلیزپرحل کیئے جائیںگے نصیرآبادڈویژن میں بننے والاسیاسی اتحادلوکل سطح پرہے ہم فی الحال اُن کاحصہ نہیں ہیںہم عوامی اتحادپریقین رکھتے ہیںہم امیدرکھتے ہیں کہ آنے والے الیکشن میں عوام مسلم لیگ ن کوووٹ دیکرمفادپرسیاستدانوںکومستردکردے گی۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں