ْجیکب آباد،ہندونوجوان پر حملے کے کیس کی ہائی کورٹ میں سماعت فریقین 24جولائی کو دوبارہ طلب

بدھ 5 جولائی 2017 21:00

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2017ء) ہندونوجوان پر حملے کے کیس کی ہائی کورٹ میں سماعت فریقین 24جولائی کو دوبارہ طلب تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں وکرم کنگرانی کو گھر پر حملہ کرکے سخت تشدد کا نشانہ بنانے اور تھانے پر بھی تشدد کرنے کے مقدمے کی سماعت لاڑکانہ ہائی کورٹ میں ہوئی جس میں کیس میں نامزد ملزمان صرافہ یونین کے سمیع سرہیو ،نصراللہ پیش ہوئے عدالت نے 24جولائی تک سماعت ملتوی کردی ہے اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ہندونوجوان وکرم کنگرانی نے کہاکہ غنڈہ گردی کرنے والے ملزمان کو سلاخو ں کے پیچھے ڈلوانے کا عزم کیاہے عدالت سے انصاف کی امید ہے میرے ساتھ کی جانے والی غنڈہ گردی پرخاموش نہیں بیٹھوں گا اس لیے کیس لڑرہاہوں تاکہ آئندہ ایسے واقعات نہ ہوسکیں ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں