جیکب آباد:سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے محکمہ صحت میں کرپشن کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ اوردھرنا

بدھ 5 جولائی 2017 21:28

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2017ء) سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے محکمہ صحت میں کرپشن کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ اوردھرنا تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ساون شیخ کی مبینہ کرپشن کے خلاف ایک احتجاجی جلوس عبدالرزاق لغاری ،عمر سولنگی ،عبدالغور تھیم محمد صدیق سومرو، سید علی شاہ ،خادم سرکی حاکم شیخ ، صاحب خان چانڈیو اور دیگر کی قیادت میں نکالاگیا مظاہرین نے جلوس نکا ل کر شہر کی مختلف شاہراہوں پر مار چ کے بعد ڈی سی چوک پر پہنچ کردھرنادیا جس کے باعث ٹریفک معطل ہوگئی اس موقع پر رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈی ایچ او ڈاکٹر ساون شیخ غریب مریضوں کے لیے آنے والی کروڑوں روپوں کی ادویات میں کرپشن کررہاہے جس کے باعث غریب مریض علاج سے محروم ہیں سرکاری اسپتالوں اور صحت کے مراکز میں ادویات نہ ہونے کی وجہ سے غریب مریض نجی اسپتالوں سے علاج کرانے پر مجبورہیں ڈی ایچ او نے حالیہ جون کے مہینے میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی ہے جس کی تحقیقات کرائی جائے انہوں نے اعلان کیاکہ 7جولائی کو ڈی ایچ او کے خلاف ایس ٹی پی ہائوس سے ایک زبردست ریلی نکالی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں