جیکب آباد، جمعیت علمائے اسلام کی مرکزی جنرل کونسل کااجلاس 8اور9جولائی کو مولانا فضل الرحمن کی صدارت میں ہوگا

بدھ 5 جولائی 2017 21:41

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2017ء) جمعیت علمائے اسلام کی مرکزی جنرل کونسل کادوروزہ اجلاس 8اور9جولائی کو جامعہ مدنیہ لاہور میں جے یوآئی کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن کی صدارت میں ہوگا اجلاس میں ملکی ،بین الاقوامی صورتحال ،عام انتخابات اور دینی جماعتوں کے اتحاد سمیت دیگر امور پر غور اور فیصلے کیے جائیںگے جمعیت علمائے اسلام ضلع جیکب آبادکے امیر اور مرکزی کونسل کے رکن ڈاکٹر اے جی انصاری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید بتایاکہ اجلاس میں چاروں صوبوں سے مرکزی کونسل کے رکن جے یوآئی کے سینیٹرز ،ایم این ایز اور ایم پی ایز شرکت کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں