جیکب آبا،د پیپلزپارٹی اور پیپلزپارٹی شہید بھٹو کی جانب سے 5جولائی کے حوالے سے یوم سیاہ منایاگیا

بدھ 5 جولائی 2017 22:14

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی اور پیپلزپارٹی شہید بھٹو کی جانب سے 5جولائی کے حوالے سے یوم سیاہ منایاگیا تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے 5جولائی کو آمر ضیاء الحق کی جانب سے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوری حکومت کو ختم کرکے آمریت قائم کرنے کے خلاف پیپلزپارٹی سیکریٹریٹ میں ایک تقریب منعقد کی گئی تقریب سے پیپلزپارٹی ضلع جیکب آبادکے صدر میر لیاقت علی لاشاری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی 5جولائی کو یوم سیاہ کے طورپر مناتی ہے یہ وہ دن ہے جس دن ایک فوجی ڈکٹیٹر نے اپنی آمریت کا استعمال کرتے ہوئے اس ارض وطن کے منتخب اور جمہوری وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کا تختہ الٹا کر ملک میں مارشل لاء نافذ کر دی مگر شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے جمہوریت کا پرچم بلند رکھا اور آمر کے سامنے سر نہیں جھکایا 5جولائی 1977کی حیثیت پاکستان کی تاریخ میں سیاہ حروف سے لکھی جائے گی، جمہوری حکومت کا خاتمہ کرکے آمریت مسلط کی گی جس کے منفی اثرات آج بھی پوری قوم بھگت رہی ہے تقریب سے میر رحمت اللہ کھوسونے بھی خطاب کیا دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی شہید بھٹو کی جانب سے بھی یوم سیاہ منایاگیا شہید بھٹو کے ضلع صدر ندیم قریشی ،حاجی عباس رند ،حاجی احمد کھوسو اوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آمر ضیاء الحق نے شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی جمہوری حکومت کو ختم کرکے آمریت قائم کی شہید ذوالفقار علی بھٹو نے جمہوریت کے لیے اپنی جان قربان کردی مگر کسی آمر کے سامنے سرنہیں جھکایا انہوںنے کہاکہ آج کے حکمران آمریت کی پیداوارہیں ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں