جیکب آباد، خسرہ کی وباپھوٹ پڑی ایک ہفتے میں تین بچے فوت سینکڑوں مبتلا

بدھ 5 جولائی 2017 22:14

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2017ء) جیکب آبادکی تحصیل گڑھی خیرومیں خسرہ کی وباپھوٹ پڑی ایک ہفتے میں تین بچے فوت سینکڑوں مبتلا تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل گڑھی خیرو میں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی ہے اورسینکڑوں بچے خسرہ کے وبائی مرض میں مبتلا ہوچکے ہیں تحصیل گڑھی خیروکے قصبہ جعفران لوہر میں گذشتہ ایکہ ہفتے کے دوران تین بچے دوسالہ فیروز الدین ،دوسالہ رخسانہ اوردیگر فوت ہوچکے ہیں تحصیل گڑھی خیرومیں خسرہ کی وبا کا محکمہ صحت نے کوئی نوٹس نہیں لیا جس کی وجہ سے مزید اموات کا خدشہ ظاہر کیاجارہاہے علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیاہے کہ فوری طور پر خسرہ کی وباپر قابو پانے کے لیے اقدامات کیے جائیں ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں