جیکب آباد، پولیس کاروائیوں میں 6اشتہاری سمیت 9ملزمان گرفتار،اسلحہ اورمنشیات برآمد

بدھ 5 جولائی 2017 22:14

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2017ء) جیکب آباد پولیس کی کاروائیاں 6اشتہاری اورمطلوب ملزمان سمیت 9ملزمان گرفتار،اسلحہ اورمنشیات برآمد تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ آباد نے دوران گشت چنڈ شاخ کے قریب تھانہ جھان واہ ضلع شکارپورکے کیس میں مطلوب روپوش ملزم دلمراد ولد محمد صالح کو گرفتار کر لیاہے ،جیکب آبادکے ایس ایچ او تھانہ سول لائن نے خفیہ اطلاع پر رائفل ناکہ فیملی لائین کے نزدیک سے چرس بیچنے والے ملزم ظفر علی ولد عبدالطیف ماچھی کو 1050 گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزم کے خلاف تھانہ سول لائین تھانہ پر منشیات کے دفعات کے تحت کیس داخل کردیاگیاہے علاوہ ازیں ایس ایچ او تھانہ ٹھل بی سیکشن نے گشت کے دوران قتل کے کیس میں مطلوب اشتہاری ملزم عبدالرحمان ولد رحیم بخش بنگلانی کو گرفتار کر لیاہے،ایک اورکاروائی میںایس ایچ او تھانہ صدر نے خفیہ اطلاع پر بائی پاس جیکب آباد سے متعد دقتل کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم کرم علی ولد یار محمد جکھرانی کو ایک بغیر لائسنس کلاشنکوف سمیت گرفتار کر لیاہے دریں اثناء ایس ایچ او تھانہ ٹھل A سیکشن نے دوران گشت روپوش ملزم امتیاز عرف رستم ولد اقبال عرف عارب بھٹی کو جونگل موڑ کے قریب سے گرفتار کر لیاجبکہ انچارج سی آئی اے ٹھل نے سنیپ چیکنگ کے دوران تھانہ میر پور برڑو کے کیس میں اشتہاری ملزم لقمان ولد ڈنل عرف اللہ ڈنو ہکڑو کو گرفتار کر لیا،علاوہ ازیں ایس ایچ او تھانہ میرانپور برڑو نے سنیپ چیکنگ کے دوران تھانہ میرانپور کے کیس میں مطلوب ملزم صدام عرف فدا حسین ولد میر عرف منظور لاشاری کو گرفتار کر لیاایک اورکاروائی میں گذشتہ روز ایس ایچ او تھانہ گڑھی حسن نے گشت کے دوران نصراللہ موڑ کے قریب شاہ بیگ ولد ولی محمد کنڈرانی کو 100 گرام چرس اور گڑھی حسن بائی پاس کے قریب اللہ رکھیو ولد ننڈھو بھٹی کو 100 گرام چرس سمیت گرفتار کرکے تھانہ گڑھی حسن پر منشیات ایکٹ کے تحت کیس درج کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں