جیکب آباد،محکمہ بہبودآبادی کے میل موبلائیزر کا مستقل نہ کرنے کیخلاف 46ویں روزبھی احتجاج جاری

بدھ 5 جولائی 2017 23:09

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جولائی2017ء) محکمہ بہبودآبادی کے میل موبلائیزر کا مستقل نہ کرنے کے خلاف 46ویں روزبھی احتجاج ،مظاہرہ اوربھوک ہڑتال تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں محکمہ بہبودآبادی کے میل موبلائیزر کی جانب سے مستقل نہ کرنے کے خلاف احتجاج کاسلسلہ 46ویں روزبھی جاری رہا ملازمین نے شیر محمد راجپوت، محمد علی لاشاری ،سجاد سومرو، جی ایم کھوکھر ،عمران میرانی اوردیگر کی قیادت میں احتجاجی جلوس نکال کر ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے دوگھنٹوں تک علامتی بھوک ہڑتال کی اس موقع پر مظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم 20سال سے محکمے میں کام کررہے ہیں مگر ہمیں مستقل نہیں کیاجارہا اور ہماری تنخواہیں بالکل کم ہیں اس مہنگائی کے دور میں دووقت کی روٹی کے لیے بھی ترس رہے ہیں انہوں نے مطالبہ کیاکہ میل موبلائیزر کو مستقل کرکے ملازمین میں پھیلی بے چینی کودورکیاجائے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں