سندھ میں نیب کے قانون کو ختم کرنے کا مقصد کرپشن میں ملوث اپنے لوگوں کو بچانا ہے

امیر جمعیت علمائے اسلام جیکب آباد ڈاکٹر اے جی انصاری کی وفود سے گفتگو

جمعہ 7 جولائی 2017 19:33

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جولائی2017ء) جمعیت علمائے اسلام ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے سندھ میں نیب کے قانون کو ختم کرنے کا مقصد کرپشن میں ملوث اپنے لوگوں کو بچانا ہے ،کرپشن کی وجہ سے سندھ کے شہر اور دیہات کھنڈرات میں تبدیل ہوچکے ہیں۔وہ بروز جمعہ مختلف علاقوں سے آنیوالے وفود سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جے یو آئی تحصیل جیکب آباد کے امیرمولانا عبدالجبار رند، حماد اللہ انصاری، مولانا عابد ابڑو، بقامحمد، نور خان، تاج محمود امروٹی اور دیگر بھی موجود تھے، انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات دینے میں بھی ناکام ہوچکی ہے ادارے کرپشن کی وجہ سے تباہ ہوچکے ہیں پیپلز پارٹی نے کرپشن کو ختم کرنے کے بجائے سندھ میں نیب کے قانون کو ختم کردیا ہے اور اپنے کرپٹ لوگوں کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے مگر کرپٹ لوگوں کو گھیرا تنگ ہوچکا ہے جلد کرپٹ لوگ جیل کی سلاخوں میں ہونگے، انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں پورے سندھ میں جے یو آئی کے امیدوار کھڑے کئے جائیں گے اور عوام کے حقوق غضب ، کرپشن اور سندھ کو تباہ کرنے والوں کو بدترین شکست دی جائے گی۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں