جیکب آباد ،سٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوگیا

جمعہ 7 جولائی 2017 22:28

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2017ء) جیکب آٓبادمیں اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوگیا تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوگیاہے گذشتہ شب جیکب آبادکے سٹی تھانہ کی حدود میں واقع شنکر مند رکے قریب دومسلح افراد دوکان کے باہر کھڑے آشیش کمارسے ڈیڑھ لاکھ نقدی اور موبائل فون چھین کر فرارہوگئے جبکہ سول لائین تھانہ کی حدود میں گیٹ وے ہوٹل کے قریب دومسلح افرادنے ٹھیکیدار ریاض چانڈیو کے بیٹے فرحان سے موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی مزاحمت پر مسلح افراد نوجوان پر تشدد کرکے موٹرسائیکل چھوڑ کرفرار ہوگئے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں