جیکب آبادکے راستے اسمگلنگ، قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہونے لگا

جمعہ 7 جولائی 2017 22:56

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جولائی2017ء) جیکب آبادکے راستے غیر ملکی سامان کی اسمگلنگ زور وشورسے جاری کسٹم حکام کی مجرمانہ خاموشی سے ملکی معیشت کو اربوں روپے کا نقصان ہونے لگا تفصیلات کے مطابق بلوچستان سے جیکب آبادکے راستے غیر ملکی سامان کی اسمگلنگ ایک بار پھر زور شور سے شروع ہوگئی ہے روزانہ کنٹینر زاور مسافر گاڑیوں میںغیر ملکی کپڑا، صرف ،صابن ،کمبل ،ٹائر ،انجن سمیت ایرانی تیل ،ڈیزل بڑے پیمانے پر ٹرکوں کے ذریعے پورے ملک میں اسمگل کیاجارہاہے روزانہ کروڑوں روپے کاسامان جیکب آبادکے راستے ملک کے مختلف حصوں میں لے جایاجارہاہے جس کو روکنے میں کسٹم پولیس مکمل ناکام گئی ہے کسٹم پولیس کی مجرمانہ خاموشی کی وجہ سے ملکی معیشت کو اربوں روپے کا نقصان ہورہاہے ذرائع کے مطابق کسٹم حکام غیر ملکی سامان لے جانے والی ہر گاڑی سے رشوت لے کر اسمگلنگ کی اجازت دے رکھی ہے اور ان کی نگرانی میں جیکب آبادکی حدود سے گاڑیا ں گذرتی ہیں جنہیں پکڑانہیں جاتا اس سلسلے میں کسٹم کے عزیزکٹپر سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو ان کا نمبر اٹینڈ نہ ہوا ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں