جیکب آباد، 25لاکھ روپے خوردبرد کرنے کاالزام ثابت ہونے پر سابق رکن سندھ اسمبلی کے پی اے سمیت دوافراد کو تین سال قید کی سزا

منگل 11 جولائی 2017 19:37

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2017ء) جیکب آبادکی عدالت نے نوکری کاجھانسہ دے کر 25لاکھ روپے خوردبرد کرنے کاالزام ثابت ہونے پر سابق رکن صوبائی اسمبلی کے پی اے سمیت دوافراد کو تین سال قید کی سزاسنادی تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے فرسٹ سول جج جیکب آباد کامران سندیلو کی عدالت نے ٹی ایم او کی نوکری کا جھانسہ دے کر 25لاکھ ہڑپنے کے کیس میں سابق رکن صوبائی اسمبلی راجہ رحیم کھوسو کے پی اے برکت علی نائچ اور نظام نائچ کو تین سال قید کی سزاسنائی ہے اس سلسلے میں مدعی شفقت کھوسونے بتایاکہ نظام نائچ محکمہ ہائی وے میں اسٹینو گرافر اور برکت نائچ محکمہ روینیو میں جونیئر کلرک ہے کیس تین سال تک زیر سماعت رہا آ ج عدالت نے فیصلہ سناکر میرے ساتھ انصاف کیاہے جبکہ عدالت نے سابق رکن صوبائی اسمبلی کا رکارڈ بھی طلب کیاہے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں