جیکب آباد، عدالت نے کارچوری کاالزام ثابت ہونے پر مجرم کو تین سال قید اور50ہزار جرمانے کی سزاسنادی

منگل 11 جولائی 2017 20:06

ْجیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2017ء) جیکب آبادکی عدالت نے کارچوری کاالزام ثابت ہونے پر مجرم کو تین سال قید اور50ہزار جرمانے کی سزاسنادی تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے سیکنڈ سول جج و جڈیشل مجسٹریٹ محمد اسلم کلہوڑو کی عدالت نے کار چور ی کا الزام ثابت ہونے پر مجر م ظفر علی عرف ظفرو ولد محمد مٹھل مغیر ی کو تین سال قید اور50ہزار جرمانے کی سزا سنائی جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید تین ماہ قید کاٹنا ہوگی یاد رہے کہ گذشتہ سال لیاقت علی بروہی نے سٹی تھانہ پر کارچوری کا مقدمہ درج کرایاتھا ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں