جیکب آباد:جیکب آباد کے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفتر میں جوائننگ کے لیے جعلی آرڈر لانے والے دوافراد گرفتار

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن جیکب آباد میں جوائننگ کے لیے جونیئر کلر ک کا آرڈرلے کر آنے والے ٹھل کے رہائشی احسان علی سرکی اور حفیظ اللہ سرکی کو پولیس نے گرفتار کرلیا جنہیں سٹی تھانہ پر حوالات میں بند کیاگیاہے

جمعرات 13 جولائی 2017 20:26

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2017ء) جیکب آباد کے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفتر میں جوائننگ کے لیے جعلی آرڈر لانے والے دوافراد گرفتار تفصیلات کے مطابق ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن جیکب آباد میں جوائننگ کے لیے جونیئر کلر ک کا آرڈرلے کر آنے والے ٹھل کے رہائشی احسان علی سرکی اور حفیظ اللہ سرکی کو پولیس نے گرفتار کرلیا جنہیں سٹی تھانہ پر حوالات میں بند کیاگیاہے اس سلسلے میں ای ٹی او جاوید بلوچ نے بتایاکہ احسان علی اورحفیظ اللہ کے آرڈر سیکریٹری اور ڈائریکٹر کے دفتر سے تصدیق کرائے تو وہ جعلی نکلے جس پر ان کے حکم کے تحت آنے والے ان دوافرادکو گرفتارکرواکر پولیس کے حوالے کیاہے مقدمہ بھی درج کیاجائے گا واضح رہے کہ آرڈر لے کر آنے والے افراد سے دفترکے عملے نے خوشی میں مٹھائی منگواکر کھائی تھی اورپھر بعد میں گرفتارکروایا ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں