یوسی سیکریٹریز کے دفتر کی بجلی منقطع شہریوں کو سرٹیفکیٹ کا اجراء بند کر دیا گیا

جمعرات 13 جولائی 2017 21:34

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جولائی2017ء) یوسی سیکریٹریز کے دفتر کی بجلی منقطع شہریوں کو سرٹیفکیٹ کا اجراء بند تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے اولڈ میونسپل بلڈنگ میں واقع یونین کونسل کے دفتر کی بجلی منقطع کردی گئی ہے جس کے باعث شہریوں کو پیدائش ،فوتگی ،نکا ح نامہ اوردیگر سرٹیفکیٹس کا اجراء بند کردیاگیاہے اس سلسلے میں یونین کونسل کے دفتر میں کام کرنے والے ملازم نے بتایاکہ یہاں یونین کونسل 1,2,3,5,9,12,13,15سمیت گڑھی خیرو سٹی اور اللہ آباد یوسی کے دفتر واقع ہیں بجلی بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو سرٹیفکیٹ کا اجراء تعطل کاشکارہوگیاہے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر بالا حکام کو آگاہ کیاہے لیکن تاحال مسئلہ حل نہیں ہوا سرٹیفکیٹ کے اجراء میں تاخیر کی وجہ سے شہری برہم ہیں اور دفترمیں جھگڑے روزکا معمول بن گئے ہیں نوٹس لیاجائے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں