جیکب آباد،محکمہ صحت میں کرپشن کیخلاف سندھ ترقی پسند پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ ،ڈی ایچ او کا پتلا بھی نذر آتش کیا گیا

جمعہ 14 جولائی 2017 20:36

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2017ء) محکمہ صحت میں کرپشن کے خلاف سندھ ترقی پسند پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ ڈی ایچ او کا پتلا نذر آتش تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت جیکب آبادمیں کرپشن کے خلاف سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے ایک زبردست احتجاجی مظاہر ہ نظام مستوئی ،عبدالرزاق لغاری ،عمر سولنگی ،صاحب چانڈیو اورعبدالنبی مگسی کی قیادت میں نکالا گیا جس میں کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی مظاہرین نعرے لگاتے ہوئے ڈی سی چوک پہنچے اوردھرنادے کربیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلا ک اورٹریفک معطل ہوگئی اس موقع پر مظاہرین نے ڈی ایچ اوکا پتلا نذر آتش کیا رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ صحت میں کرپشن کی وجہ سے مریض صحت کی سہولیات سے محروم ہیں کرپشن کاخاتمہ کرکے کرپشن میں ملوث ڈی ایچ او اوردیگر کے خلاف کاروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں