ْجیکب آباد،محکمہ بہبود آبادی کے ملازمین کے مطالبات پورے نہ ہوئے 55ویں روزبھی احتجاج جاری

ہفتہ 15 جولائی 2017 20:54

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2017ء) محکمہ بہبود آبادی کے ملازمین کے مطالبات پورے نہ ہوئے 55ویں روزبھی احتجاج جاری 19جولائی کو وزیراعلیٰ ہائوس کے سامنے دھرنے کااعلان تفصیلات کے مطابق محکمہ بہبود آبادی کے میل موبلائیزرزکا مستقل نہ کرنے کے خلاف 55ویں روزبھی احتجاجی جاری رہا ملازمین نے مطالبات پورے نہ ہونے پر رجب گولو، بشیر ابڑو، جی ایم کھوکھر ،عیسیٰ سومرو،عبدالخالق کیہر کی قیادت میں احتجاجی جلوس نکال کر علامتی بھوک ہڑتال کی گئی جس میں عوامی تحریک کے صدر جی ایم سومرو ،اے پی سی کے شعبان ابڑو ،ایس ٹی پی کے نظام مستوئی، رزاق لغاری اوردیگرنے پہنچ کر حمایت کااعلان کی ملازمین نے کہاکہ 55روزسے سراپا احتجاج ہیں صوبائی وزیر بہبودآبادی کا آبائی ضلع ہے جیکب آبادآنے کے باوجود انہوں نے پوچھاتک نہیں بڑے افسوس کی بات ہے انہوں نے کہاکہ حقو ق کی جدوجہد جاری رہے گی 19جولائی کو وزیر اعلیٰ سندھ کے گھر کے سامنے دھرنا دیاجائے گا۔

#

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں