جیکب آباد،گھر پر حملہ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے عبدالعزیز خارانی کے دیہاتیوں کا احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 15 جولائی 2017 21:33

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جولائی2017ء) گھر پر حملہ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر و قصبہ عبدالعزیز خارانی کے دیہاتیوں کا احتجاجی مظاہرہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قصبہ عبدالعزیزخارانی کے دیہاتی سجاد بروہی،محمد صادق بروہی،عابد علی،عبدالحمید،شوکت اوردیگر نے گھر پرحملہ اور قبضے کی کوشش کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے شہید اللہ بخش پارک سے ایک زبردست احتجاجی مظاہر ہ نکالا مظاہرین سخت نعریبازی کرتے ہوئے شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے ڈی سی چوک پہنچے اوردھرنا دے کربیٹھ گئے اس موقع پر مظاہرین نے کہاکہ قصبہ عبدالعزیز خارانی میں ہمارے گھر پر غلام نبی،طارق،نظیر،گلزار،دیدار،جمعہ،بختیار اوردیگرنے حملہ کرکے دھمکیاں دی ہیں کہ گھر خالی کردو ورنہ نہین بچوگے حملہ آوروں نے گھر کی دیوار مسمارکردی اورفرارہوگئے دھمکیوں کی وجہ سے ہم گھر بھی نہیں جاسکتے اور باہر رہنے پر مجبورہیں صدر پولیس کو باربار شکایت کے باوجود کوئی کاروائی نہیں کی گئی حملہ آور بااثر ہیں اورکچھ بھی کرسکتے ہیں تحفظ دیاجائے اورملزمان کو گرفتارکیاجائے بصورت دیگر ایس ایس پی آفس کیسامنے دھرنادیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں