جیکب آباد ،پولیس کی کارروائی، موبائل فون چھننے والے گروں کے 2سرغنہ کارندوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

بدھ 19 جولائی 2017 22:46

جیکب آباد ،پولیس کی کارروائی، موبائل فون چھننے والے گروں کے 2سرغنہ کارندوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2017ء) جیکب آباد میں پولیس کی کارروائی، موبائل فون چھننے والے گروں کے 2سرغنہ کارندوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ، 18 موبائل فون ، ایک لاکھ 60ہزارنقدی اور موٹر سائیکل برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں پولیس نے موبائل فون چھیننے سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث 2افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، پولیس ترجمان کے مطابق ڈی ایس پی سٹی حفیظ الرحمن بلوچ، ایس ایچ او سٹی غضنفر علی بھٹو اور مددگار پولیس کے انچارج طارق ترین نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے ہیبت علی لاشاری اور محمد صدیق بنگلانی کو گرفتار کرکے چھینے ہوئے 18موبائل فون، ایک چھینی ہوئی موٹر سائیکل اور ایک لاکھ 60ہزار روپے برآمد کرلیے ہیں ، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان شہر میں ہونے والی 10سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، دوسری جانب ایس ایس پی جیکب آباد سرفراز نواز شیخ نے موبائل فون، نقدی اور موٹرسائیکل چھیننے والے گروں کے دو سرغنہ کارندوں کو گرفتار کرنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں میں انعامات تقسیم کئے اور جن شہریوں سے موبائل فون اور نقدی چھینی گئی تھی ان کو اپنے دفتر میں ان کا لوٹا ہوا سامان واپس کیا۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں