جیکب آباد ،بیگاری کینال میں 150فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے درجنوں دیہات اور ہزاروں ایکڑ زرعی زمین ڈوب گئی

سینکڑوں لوگ متاثر، محکمہ آبپاشی اور ضلع افسران متاثرین کی مدد کے لیے نہیں پہنچے، متاثرین کا انتظامیہ کے خلاف احتجاج

بدھ 19 جولائی 2017 22:46

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2017ء) جیکب آباد کے قریب بیگاری کینال کو 150فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے درجنوں دیہات اور ہزاروں ایکڑ زرعی زمین ڈوب گئی، سینکڑوں لوگ متاثر، محکمہ آبپاشی اور ضلع افسران متاثرین کی مدد کے لیے نہیں پہنچے، متاثرین کا انتظامیہ کے خلاف احتجاج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے قریب بیگاری کو دیھ تھیم کے مقام پر 150فٹ چھوڑا شگاف پڑنے کے باعث ضلع جیکب آباد اور ضلع شکارپور کے درجنوں دیہات شیران پور، گوٹھ چانڈیا، پٹھان واہ گوٹھ، مگسی گوٹھ سمیت دیگر دیہات و قصبے زیر آب آگئے جبکہ ہزاروں ایکڑ زرعی زمین پانی میں ڈوب گئی ، شگاف کے باعث زیر آب آنے والے دیہاتوں اور قصبوں میں لوگوں کا لاکھوں روپیوں کا قیمتی سامان ،اناج اور بھیڑ بکریاں بھی بہہ گیا، بیگاری کینال کو پڑنے والے شگاف کے بعد محکمہ آبپاشی اور ضلع انتظامیہ کا کوئی نمائندہ متاثرہ علاقے میں نہیں پہنچا جس کی وجہ سے متاثرہ علاقوں کے مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت شگاف کو پر کرنے کی کوشش کی مگر وہ ناکام رہے ،شگاف کے بعد متاثرہ علاقے کے مکینوں نے نقل مکانی شروع کردی اور محفوظ مقام کی جانب منتقل ہوگئے ہیں، شگاف کی اطلاع کے باوجود ضلع انتظامیہ اور محکمہ آبپاشی کا کوئی حکام نہیں پہنچنے کے خلاف شہران پور کے مکینوں نے سردار عبدالغفور تھیم کی قیادت میں احتجاج کیا اور انتظامیہ کے خلاف نعریبازی کی، متاثرین نے کہا کہ شگاف کو 24گھنٹوں سے زائد کا وقت گذر چکا ہے مگر کوئی سرکاری عملدار نہیں پہنچا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا کروڑوںکا نقصان ہوچکا ہے اور ہمارے سینکڑوں لوگ کھلے آسمان تلے بے یارو مددگار بیٹھے ہوئے ہیں مگر ہماری دادرسی کے لیے کوئی نہیں آیا ، دوسری جانب رابطہ کرنے پر چیف انجینئرآبپاشی محمد اسحاق عباسی نے کہا کہ شام تک شگاف پر ہو جائیں گے رات کی تاریکی میں ہم کچھ نہیں کر سکتے تھے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں