جیکب آبادمیںسیاہ کاری کے تنازع پر جرگہ ملزم پر ساڑھے 8لاکھ جرمانہ عائد

جمعرات 20 جولائی 2017 23:15

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2017ء) جیکب آبادمیںسیاہ کاری کے تنازع پر جرگہ ملزم پر ساڑھے 8لاکھ جرمانہ عائد تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکی تحصیل ٹھل کے تھانہ گڑھی حسن سرکی کی حدود میں واقع قصبہ فیض محمد کنڈرانی میں کنڈرانی اورسرکی برادری میں سیاہ کاری کے جاری تنازع پر جرگہ چیف مقدم راجہ آفتاب احمد کنڈرانی کی نگرانی میں ہواجرگے میں دونوں فریقین کاموقف سننے کے بعد عبدالعزیزسرکی کی برادری پر سیاہ کاری کاالزام ثابت ہونے پر ساڑھے 8لاکھ جرمانہ عائد کیاگیا جرمانے کی رقم میں سے 50ہزار موقع پر اداکیے گئے اور 50ہزار معاف کیے گئے جبکہ باقی رقم تین قسطوں میں اداکی جائے گی جس کے بعد دونوں فریقین کو گلے ملواکر صلح کرائی گئی جرگے میں دونوں برادری کے معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں