آئندہ عام انتخابات میں جے یو آئی پورے ملک میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی،میر محمد عثمان بادینی

جمعہ 21 جولائی 2017 16:50

آئندہ عام انتخابات میں جے یو آئی پورے ملک میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی،میر محمد عثمان بادینی
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2017ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 260سے نو منتخب جمعیت علماء اسلام کے رکن قومی اسمبلی میر محمد عثمان بادینی نے کہا ہے کہ این اے 260 پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں جے یو آئی کی کامیابی نے ثابت کردیا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں جے یو آئی پورے ملک میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صحافیوں زاہد حسین رند، عبدالرحمن آفریدی، سید وسیم عباس، عبدالغنی کھوسو اور دیگر سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ پریس کلب جیکب آباد کے صحافیوں نے ان کو کامیابی پر مبارکباد دی ، نومنتخب رکن قومی اسمبلی میر محمد عثمان بادینی نے مزید کہا کہ حلقے کی عوام نے مجھے کامیاب کیا ہے انشاء اللہ عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرانے کی کوشش کی جائے گی ،بلوچستان جمعیت علماء اسلام کا قلعہ ہے آئندہ عام انتخابات میں جمعیت ملک بھر میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی ، انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں صحت اور تعلیم کا مسئلہ اہم ہے عوام کو تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے قومی اسمبلی میں آواز بلند کرونگا ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں