جیکب آباد ،مختلف واقعات میں تالاب میں ڈوب کر 2بچے ہلاک

جمعہ 21 جولائی 2017 18:26

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2017ء) جیکب آباد مختلف واقعات میں تالاب میں ڈوب کر 2بچے ہلاک۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے قریب قصبہ آدم خان پہنور میں سہنو خان نائچ کی 5سالہ بیٹی کلثوم گھر کے باہر کھیلتے ہوئے تالاب میں ڈوب کر ہلاک ہوگئی، معصوم بچی کی لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ، ایک اور واقعے میں جیکب آباد کے قریب کریم بخش کھوسو تھانہ کی حدود قصبہ حاجی بابو کھوسو میں عبدالمجید کھوسو کی 3سالہ بیٹی نہر میں ڈوب کر ہلاک ہوگئی ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں