جیکب آباد،قیامت خیز گرمی وحبس اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے درجنوں افراد بے ہوش ہوگئے

جمعہ 21 جولائی 2017 22:46

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جولائی2017ء) جیکب آباد میں قیامت خیز گرمی اورحبس، بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، درجنوں افراد بے ہوش، لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں کا قومی شاہراہ پر دھرنا، ٹائر نذر آتش۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں جمعہ کے روز گرمی کی شدت میں بے پناہ اضافہ اور شدید حبس رہی شدید گرمی اور حبس میں سیپکو حکام کی جانب سے بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو شدید مشکلات میں مبتلا کردیا ہے ، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف گوٹھ گلاب ماچھی کے مکینوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے قومی شاہراہ پر ٹائر نذر آتش کرکے دھرنا دیا ،مظاہرین نے سیپکو حکام کے خلاف سخت نعریبازی کی، دھرنے کے باعث دونوں اطراف سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی جس کے بعد پولیس اور رینجرس نے پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات کرکے دھرنا ختم کرایا ، جیکب آباد میں شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے درجنوں افراد کے بے ہوش ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہے، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں