مجاہد چنہ کی صحافی عبدالرحمن آفریدی کو جان سے مارنے کی دھمکیوں کی مذمت ، صحافی کو تحفظ اور دھمکی دینے والے عناصر کو قانون کی پکڑ میں لاکر سزا دی جائے،حکومت سے مطالبہ

جمعرات 27 جولائی 2017 20:01

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جولائی2017ء) جماعت اسلامی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنہ نے سینئر صحافی اور ڈسڑکٹ پریس کلب کے سابق صدر عبدالرحمن آفریدی کو جان سے مارنے کی دھمکیوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ صحافی کو تحفظ اور دھمکی دینے والے عناصر کو قانون کی پکڑ میں لاکر سزا دی جائے۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی سندھ کے ترجمان نے صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات سید ناصر حسین شاہ سے مطالبہ کیا کہ وہ جیکب آباد کے صحافی کو ملنے والی دھمکیوں کا نوٹس لے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں صحافیوں پر جھوٹے مقدمات، حملہ اور دھمکیوں کا سلسلہ بڑے عرصے سے جاری ہے جو کہ اظہار رائے کی آزادی پر قدغن کے مترادف ہے۔ حکومت واقعہ کا نوٹس اور تحقیقات کر کے ملوث ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کرے دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینئر نائب صدر حلیم عادل شیخ نے بھی جیکب آبادکے صحافی عبدالرحمن آفریدی کو دھمکیوں کی مذمت کرتے ہوئے ملزمان کو فی الفور گرفتارکرنے کا مطالبہ کیاہے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں