زرداری اینڈ کمپنی نے سندھ میں کرپشن کے ریکارڈقائم کردئیے ہیں،سندھ کے ادارے کرپشن کی نظر ہوچکے ہیں، علامہ راشد محمود سومرو

دینی جماعتوں کے اتحاد کی بحالی کا جلد اعلان ہوجائے گا، جے یو آئی ضلع جیکب آباد کے صدر کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو

جمعہ 28 جولائی 2017 22:26

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2017ء) جمعیت علماء اسلام سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ زرداری اینڈ کمپنی نے سندھ میں کرپشن کے ریکارڈقائم کردئیے ہیں،سندھ کے ادارے کرپشن کی نظر ہوچکے ہیں، دینی جماعتوں کے اتحاد کی بحالی کا جلد اعلان ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی ضلع جیکب آباد کے صدر ڈاکٹر اے جی انصاری کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پرعلامہ ناصر محمود سومرو، جے یو آئی تعلقہ جیکب آباد کے صدر مولانا عبدالجبار رند، مولانا حسین احمد جکھرانی اور دیگر بھی موجود تھے، علامہ راشد محمود سومرو نے مزید کہا کہ سندھ میں کرپشن کی وجہ سے ادارے تباہ ہوچکے ہیں ترقیاتی منصوبوں کے نام پر اربوں کے فنڈز کاغذوں میں ہڑپ کردئیے جاتے ہیں سندھ کے شہری اور دیہی علاقے تباہی کا منظر پیش کررہے ہیں، سندھ حکومت اپنے کرپٹ لوگوں کو بچانے کے لیے اسمبلی میں قانون سازی کرنے میں مصروف ہے سندھ کی عوام اب بیدار ہوچکی ہے کرپٹ لوگوں کا گھیرا تنگ کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں جے یو آئی ایک نئی قوت کے طور پر سامنے آئے گی سندھ کے عوام کی نظریں اب دینی جماعتوں پر ہے انشا ء اللہ کرپٹ اور عوام دشمن سیاستدانوں کو عبرتناک شکست دیں گے، انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کی قیادت دینی جماعتوں کے اتحاد کی بحالی کے لیے کوشاں ہے اورسلسلے میں جے یو آئی کے مرکزی سیکریٹری جنرل و دپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری کی قیادت میں قائم کمیٹی نے تمام دینی جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتیں کی ہیں تمام دینی جماعتیں اتحاد کی بحالی کے لیے مخلص ہیں انشاء اللہ جلد عوام کو خوشخبری دیں گے، انہوں نے کہا کہ دینی جماعتوں کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے اتحاد سے اسلام دشمنوں کو شکست دیں گے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں