جیکب آباد غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور بلوں کیخلاف ،تحریک انصاف کی احتجاجی ریلی ، شرکاء کی شدید نعرے بازی

ہفتہ 29 جولائی 2017 21:10

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کا شہر میں بجلی کی گھنٹو ں غیر اعلانیہ بندش اور صارفین کو اضافی بل بھیجے جانے کے خلاف پٹھان ہاؤس سے راز خان پٹھان کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی میںبڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پارٹی جھنڈے،بینرز اور وفاقی وزیر عابد شیر علی کا پتلہ اٹھائے ہوئے شہر کا مارچ کرتے ہوئے ڈی سی چوک پہنچ کر دھرنا دیا جہاں پر مظاہرین نے سیپکواوروفاقی حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی اس موقع پر مظاہرین نے عابد شیر علی کا پتلہ اور بجلی کے بل بھی نظر آتش کیے اور انر جی سیور بھی احتجاجا روڈ پر توڑ دیے مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی غیر اعلانیہ بند کا نوٹس لیکر رلیف فراہم کیا جائے راز خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ بجلی کے بندش نے جیکب آباد کے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے اگر لوڈ شیڈنگ ختم نہ کی گئی تو پاکستان تحریک انصاف اپنے احتجاج کا داہیرا اور وسیع کر دے گی۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں