علامہ ناصر محمو داوران کے بھائیوں پر کیس داخل کرنے کے خلاف جیکب آبادمیں جے یوآئی کااحتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 29 جولائی 2017 21:41

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جولائی2017ء) علامہ ناصر محمو داوران کے بھائیوں پر کیس داخل کرنے کے خلاف جیکب آبادمیں جے یوآئی کااحتجاجی مظاہرہ تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام جیکب آبادکی جانب سے جے یوآئی سندھ کے رہنماء علامہ ناصر محمود سومرو ان کے بھائیوں اورشہریوں پر کیس داخل کرنے کے خلاف ضلعی دفترسے ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ تعلقہ امیر مولانا عبدالجبار رند،حماد اللہ انصاری ،تاج محمودامروٹی ،حسین احمد جکھرانی ،ابراہیم برڑو، محمد عمر جکھرانی ،فدارند کی قیادت میں نکالاگیا جس میں کارکنان کی بڑی تعدادنے شرکت کی مظاہرین کے ہاتھوں میں بینر اورپلے کارڈ تھے جن پر نعرے درج تھے مظاہرین نعرے لگاتے ہوئے ڈی سی چوک پہنچے اوردھرنا دے کربیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اورٹریفک معطل ہوگئی رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جے یوآئی رہنماء علامہ ناصر محمود اوران کے بھائیوں نے عوام کے حق میں سیپکو لاڑکانہ و کے خلاف احتجاج کیاتھا جس پر سیپکو حکام نے جھوٹا کیس داخل کرایاہے انہوں نے مطالبہ کیاکہ رہنمائوں پر داخل کیس ختم کیاجائے ورنہ احتجاج کا دائرہ بڑھایاجائے گا۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں