جیکب آباد،گیس کا بحران شدت اختیارکرگیا ، شہریوں کو طعام کی تیاری میں مشکلات کا سامنا

پیر 31 جولائی 2017 19:03

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 جولائی2017ء) جیکب آبادمیں گیس کا بحران شدت اختیارکرگیا گیس بند ہونے کی وجہ سے شہری پریشان طعام کی تیاری میں مشکلات لکڑیاں استعمال کی جانے لگیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد شہرکے مختلف علاقوں میں گیس کابحران شدت اختیار کرگیاہے شہر کے مختلف علاقوں فیملی لائین،اے ڈی سی کالونی،دکھن محلہ ،جعفرآباد ،غریب آباد،حق باہو محلہ ،ڈنگر محلہ سمیت دیگر علاقوں میں گیس کابحران کے بحران کی وجہ سے شہری سخت پریشان ہیں گیس کا پریشر کم ہونے کی وجہ سے بجلی پرچلنے والی چھوٹی کمپریسر مشینوں کے ذریعے بااثر گیس کھینچ کر اپنا گذارہ توکرلیتے ہیں پر عام شہری گیس نہ ہونے کی وجہ سے پریشانی کاشکارہیں جس کے باعث شہریوں کو طعام کی تیاری میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پرڑہاہے بروقت گیس نہ ملنے کی وجہ سے کھانہ تیارنہ ہونے کی وجہ سے بچے بھوک سے بلکتے ہیں جبکہ اکثرلوگ صبح کے وقت بغیر ناشتے کے گھر سے نکلنے پر مجبورہیں اکثر پائپ لائینوں سے گیس کے بجائے پانی آنے کی شکایات بھی معمول بن گئی ہیں سوئی گیس حکام کے مطابق سیوریج نالے تعمیرہونے کی وجہ سے گیس کی لائینوں کو کافی نقصان پہنچاہے اوروہ لیک ہوگئی ہیں اورگیس لائنیں بہت پرانی ہونے کی وجہ سے زبوں بھی ہیں شہریوں نے مطالبہ کیاہے کہ جیکب آباد تین لاکھ سے زائد آبادی پر مشتمل ہے گیس بحران حل کرکے فی الفور نئی پائپ لائین بچھانے کا کام شروع کیاجائے اس وقت تک گیس پریشر بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کی تکلیف کم ہو۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں