جیکب آباد،تھیلسمیانے ایک ہی خاندان کے 3بچوں کی جان لے لی

پیر 31 جولائی 2017 19:03

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 جولائی2017ء)تھیلسمیانے ایک ہی خاندان کے تین بچوں کی جان لے لی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے قصبہ احمد میاں سومروکے رہائشی غلام فاروق سومروکا 9سالہ بیٹا شاہزیب گزشتہ روزتھیلسمیا کے مرض کی وجہ سے فوت ہوگیا اس سے قبل غلام فاروق کی بیٹی اورمعصوم بیٹا اسی مرض میں فوت ہوچکے ہیں اس طرح تھیلسمیا کے مرض نے ایک ہی خاندان کے تین بچوں کی جان لے لی ہے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں