جیکب آباد ،ٹرین کی زد میں آکر عورت دوپیر گنوابیٹھی

پیر 31 جولائی 2017 19:03

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 جولائی2017ء)ٹرین کی زد میں آکر نوجوان عورت دوپیر گنوابیٹھی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صدر تھانہ کی حدودمیں واقع نورواہ کے قریب جیکب آباد سے پشاور جانے والی خوشحال خان خٹک ٹرین کی زد میں آکر 25سالہ عارفہ زوجہ درگاہی میرانی دوپیرگنوابیٹھی جسے نازک حالت میں سول اسپتال داخل کیاگیاہے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں