جیکب آباد: بیگاری کینال کے شگاف متاثرین کی امداد نہ ہوسکی

کھلے آسمان تلے بے یارومددگارپڑے رہے ، تحریک انصاف کے رہنماء ہمدردی کے لیے پہنچے جوس اوربسکٹ تقسیم کیے

منگل 1 اگست 2017 21:21

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2017ء) بیگاری کینال کے شگاف متاثرین کی امداد نہ ہوئی کھلے آسمان تلے بے یارومددگار تحریک انصاف کے رہنماء ہمدردی کے لیے پہنچے جوس اوربسکٹ تقسیم کیے تفصیلات کے مطابق 15روزقبل بیگاری کینال میں لگنے والے شگاف سے متاثر ہونے والے شیرانپور کے دیہاتیوں کی تاحال امدادنہ ہوسکی ہے اوروہ 15روزسے کھلے آسمان تلے بے یارومددگار پڑے ہیں ایسی اطلاع پر تحریک انصاف کے رہنماء رازخان پٹھان نے متاثرین کے پاس پہنچ کر ہمدردی کااظہارکیا اورمتاثرین میں جوس اوربسکٹ تقسیم کیے رازخان پٹھان کا کہناتھاکہ شیرانپور میں چارسے پانچ فٹ پانی ابھی بھی کھڑاہے متاثرین میں شکارپور کے تھانہ پر پناہ لی ہے اور متاثرین امدادکے منتظرہیں شگاف سے شیرانپور کے تین سو سے زائد گھر ڈوب گئے جوپندرہ روزسے بے یارومددگار پڑے ہیں ان کا کوئی پرسان حال نہیں موذی امراض پھیلنے کاخدشہ ہے متاثرین کو ریلیف دیاجائے بصورت دیگر تحریک انصاف متاثرین کے ہمراہ احتجاج پرمجبورہوجائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں