جیکب آباد، جشن آزادی کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں اجلاس

افسران کو سرکاری عمارتوں اور گاڑیوں پر قومی پرچم لگانے کا حکم

بدھ 2 اگست 2017 21:05

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2017ء) جشن آزادی کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں اجلاس افسران کو سرکاری عمارتوں اور گاڑیوں پر قومی پرچم لگانے کا حکم جشن آزادی بھرپور طریقے سے منائی جائے گی:ڈی سی آغاشاہنوازبابر تفصیلات کے مطابق جشن آزادی کے سلسلے میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس کانفرنس روم میں ڈپٹی کمشنر جیکب آبادآغاشاہنوازبابر کی صدارت میں ہوا جس میں ضلع کے تمام افسران منتخب نمائندوں ،پولیس افسران ،رینجرزحکام ودیگرنے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرآغاشاہنوازبابرنے کہاکہ یوم آزادی کے موقع پر ہرپاکستانی کو یہ عزم کرناہے کہ سب متحد ہوکر ملک کی بقا ترقی اورخوشحالی کے لیے جدوجہد کریں گے جس طرح ہم اپنے گھرکو خوبصورت بنانے کی کوشش کرتے ہیں یہ ملک بھی ہماراگھرہے جس کی بہتری اور آنے والی نسلوںکو ایک پیغام دیناہے کہ ملک کے لیے ہم سب ایک ہیں انہو ں نے کہاکہ جیکب آبادمیں جشن آزادی بھرپورطریقے سے منائی جائے گی انہوںنے افسران کو سرکاری عمارتوں اورگاڑیوں پر سبزہلالی پرچم لگانے کا حکم دیااجلاس میں 14اگست کے پروگرامزکو حتمی شکل دی گئی صبح کاآغاز پاکستان کے استحام کے لیے خصوصی دعا سے کیاجائے گا طلبہ میں کھیلوں کے مقابلوں سمیت تقاریری مقابلے کرائے جائیں گے قیدیوں اور مریضوں میں مٹھائی تقسیم کی جائے گی ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں